استنبول میٹرو میں 88 خواتین ڈرائیوروں کا اضافہ

استنبول میٹرو  میں 88 خواتین ڈرائیوروں  کی  بھرتی ہو گئی۔

پہلے خواتین ڈرائیوروں کی تعداد 11 تھی جو کہ اب 99 تک پہنچ گئی ہے۔

 استنبول میں ہونے والی ایک تقریب میں استنبول کے  مئیر اکرام نے نئے ڈرائیورز کو بیج تقسیم کیے۔ 

 مئیر اکرام کا کہنا ہے کہ اب میٹرو ڈرائیورز کی تعداد بڑھ کر 772 تک پہنچ چکی ہے۔

خواتین ڈرائیوروں نے 368 گھنٹے کی  ٹرینینگ حاصل کی، جس کا ایک حصہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے آن لائن منعقد ہوا۔ انہوں نے اپنی ٹڑینینگ کے دوران تقریبا 17 گھنٹوں تک میٹرو ٹرینیں چلائیں۔ میٹرو کمپنی  نےرواں سال 93 خواتین کی خدمات حاصل کرکے خواتین کے روزگار میں اضافہ کیا تھا۔

پچھلے سال کمپنی کے پاس صرف چار نئی خواتین ڈرائیور تھیں۔

ملک میں خواتین کی ملازمت کی شرح میں تقریبا 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترکی کا مقصد 2023 تک اسے کم از کم 34 فیصد تک بڑھانا ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

فرانس کے صدر پرانے استبدادی رویے سے پورپی یونین کے مفادات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ؛ترکی

Read Next

مراکشی بیلجیئم کے فاتح نیسر چاڈلی ترکی کی فٹ بال ٹیم میدیپول پاساکسیر میں شامل

Leave a Reply