turky-urdu-logo

استنبول :یوم فتح آذربائیجان کے موقع پر تقریب کا انعقاد

استنبول یونیورسٹی کے ثقافت  اور کنونشن سنٹر  میں کاراباخ جنگ میں آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کی فتح کا دن منایا گیا ۔  تقریب کا اہتمام  کئی مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز نے استنبول یونیورسٹی کے تعاون سے کیا تھا۔   تقریب میں رکن پارلیمنٹ آذربائیجان ، قانون ساز، آذربائیجان کے استنبول قونصل، ماہرین تعلیم اور این جی اوز کے سربراہان سمیت اعلیٰ عہداروں نے شرکت کی ۔

رکن پارلیمنٹ آذربائیجان سیول میکائیلووا نے شرکا سے خطاب کیا اور کارا باغ جنگ میں  ترکیہ اور  صدرطیب ایردوان  کی  کوششوں کو سراہا  اور کہا کہ ہم ان کی آرمینیا کے خلاف جنگ میں آذربائیجان کا ساتھ  دینے میں ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ  ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان  بھائی چارے اور اسٹریٹجک تعاون میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ آذربائیجان  کے صدر الہام علییف نے قومی فوج کو ترک فوج کے ماڈل پر تشکیل دینا شروع کیا تھا ۔ آذربائیجان کے استنبول قونصلر ظور اللہ وردی زادے  نے کہا کہ کاراباخ جنگ ترک دنیا کے لیے ایک سنگ میل تھی اور  جنگ کے بعد دونوں ممالک نے بین الاقوامی میدان میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا۔

خیال رہے کہ باکو  نے 2020 میں 44 دن کی مختلف جھڑپوں کے دوران آرمینیا سے کئی شہروں، دیہاتوں اور بستیوں  کو آزاد کروایا تھا جو ماسکو کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہوئی۔ امن معاہدے کو آذربائیجان میں فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Read Previous

روسی اناج غریب ممالک کو مفت فراہم کیا جائے گا ، صدر ایردوان

Read Next

یورپی مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

Leave a Reply