
یورپی یونین کی آٹو موبائل منڈی میں رواں سال کی تیسری دہائی میں الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 11 اعشاریہ 9 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
یورپی آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشنACEA نے یورپی یونین ممالک میں 2022 کی تیسری دہائی میں فیول گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ دورانیے میں یورپی یونین ممالک میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کا 37.8 فیصد پیٹرول، 22.6 فیصد ہائبرڈ، 16.5 فیصد ڈیزل، 11.9 فیصد مکمل الیکٹرک، 8.5 فیصد
پلگ اِن ہائبرڈ BEV ،
2.5 فیصد PHEV دیگر فیول اور صفر اعشاریہ دو فیصد قدرتی گیس LNG والی گاڑیوں پر مشتمل تھا ۔
تیسری تہائی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 22 فیصد اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 59 ہزار 449اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت 6.9 فیصد اضافے سے 4 لاکھ 92 ہزار 11 تک پہنچ گئی۔
اسی دورانیے میں پیٹرول والی گاڑیوں کی تعداد 3.3 فیصد کم ہو کر 8 لاکھ 23 ہزار 360، ڈیزل گاڑیوں کی فروخت 4.7 فیصد کمی کے ساتھ 3 لاکھ60 ہزار596، پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت 6 فیصد گِر کے ایک لاکھ 84 ہزار 450، ایل این جی گاڑیوں کی فروخت 52.4 فیصد مندی کے ساتھ 3 ہزار 954 اور دیگر متبادل فیول والی گاڑیوں کی فروخت 9.5 فیصد کم ہو کر 55 ہزار 418 عدد تک رہ گئی ہے۔
اس طرح مذکورہ دورانیہ میں یورپی یونین ممالک کی آٹو موبائل مارکیٹ میں الیکٹرک اور مختلف ہائبرڈ گاڑیوں کی شرح فروخت 43 فیصد تک پہنچ گئی۔