
رواں سال ترکیہ کا استنبول ائیر پورٹ یورپ کا مصروف ترین ائیر پورٹ رہا ۔ ائیر پورٹس کونسل انٹرنیشنل یورپ نے استنبول ائیر پورٹ کو ترکیہ کا مصروف ترین ائیر پورٹ قرار دیا ۔ انتظامیہ کے مطابق 2018 سے اب تک استنبول ائیر پورٹ نے 164.1 ملین مسافروں کی میزبانی کی ہے جبکہ 1.1 ملین سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں بھی بھری گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ استنبول ائیر پورٹ 2028 تک چھ رن ویز کے چاروں مراحل کی تکمیل کے بعد دو سو ملین سے زائد مسافروں کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈا بن جائے گا
میگزین کے سالانہ ریڈرز چوائس ایوارڈ سروے کے مطابق استنبول ایئرپورٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سنگاپور کا چانگی ائیر پورٹ دوسرے نمبر پر رہا ۔
2019 میں استنبول ائیر پورٹ
میں کورونا وبا کے باعث تیسری سہ ماہی میں 3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2021 میں 56.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے موسم گرما کی چھٹیوں میں استنبول کا رخ کیا تھا