turky-urdu-logo

اسرائیل کے عرب شہریوں کا پولیس کے مجرمانہ کردار کے خلاف احتجاج

اسرائیل کے ہزاروں عرب شہریوں نے ام الفہم شہر میں پولیس کے مجرمانہ کردار کے خلاف بڑا احتجاج کیا۔

ام الفہم کے عرب شہری گذشتہ دو ماہ سے ہر ہفتے پولیس کے منظم جرائم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ آج ہونے والا احتجاج تشدد میں بدل گیا جب پولیس نے مظاہرین کو پولیس ہیڈ کوارٹر جانے سے روک دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل میں بسنے والے فلسطینی مسلمانوں کا 1980 کے بعد یہ سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ تھا۔ مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ یہ احتجاج اسرائیلی پولیس کے نسل پرستانہ جرائم اور یہودی جرائم پیشہ گینگز کے ساتھ ان کے تعلق کے خلاف کیا گیا۔ مظاہرین منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف پولیس کی کارروائی نہ کرنے پر احتجاج کر رہے تھے۔

اسرائیل کی عرب آبادی پولیس گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی جرائم پیشہ گروہ مسلمانوں پر حملہ کرتے ہیں اور شکایت کے باوجود پولیس ان منظم پیشہ یہودی گروہوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

اس سال کے پہلے دو ماہ یعنی جنوری اور فروری میں جرائم پیشہ منظم یہودی گروہوں کے ہاتھوں اب تک 22 عرب شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Read Previous

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ٹرکش سینٹرل بینک

Read Next

یو اے ای نے شہزادی شیخا لطیفہ کے زندہ ہونے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دیا، اقوام متحدہ

Leave a Reply