اسرائیل نے آج علی الصبح شام کے صدر بشارالاسد کی حامی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے۔ یہ حملے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں سے کئے گئے۔ شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ کئی میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیئے گئے تاہم بیشتر میزائل مختلف فوجی ٹھکانوں پر لگے جس سے 11 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران شام کی گولان پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا تھا جو اب تک اسرائیل کے قبضے میں ہیں۔
2011 سے شام میں جاری خانہ جنگی کے بعد سے اب تک اسرائیل متعدد بار شام پر فضائی اور میزائل حملے کر چکا ہے۔ ان حملوں میں ہزاروں لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق 10 لاکھ شامی شہری اپنے گھروں سے محروم ہو گئے اور لاکھوں لوگ دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔
Tags: اسرائیل کے مظالم عالم اسلام