
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے فلسطینی نوجوان کو شہیداور ایک شخص کو زخمی کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کی جس سے 32سالہ نوجوان مصطفی الکستونی شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس)نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین میں اس کے کارکنوں اور اسرائیلی فوجیوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔