TurkiyaLogo-159

نیٹو کی پہلی ترک خاتون ایڈمرل کے طور پر تقرری پر گوکچن فرات کو مبارکباد

نیٹو کی اتحادی میری ٹائم کمانڈ (MARCOM) نے  گوکچن فرات کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر مبارکباد دی، جس سے وہ ترک بحریہ کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

گوکچن فرات جو اس وقت برطانیہ میں MARCOM کے ساتھ اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کر رہی ہیں انہیں 3 اگست کو ترکیہ کی سپریم ملٹری کونسل کی میٹنگ کے بعد ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

پچھلے سال MARCOM جانے سے پہلے گوکچن فرات نے ناروے میں نیٹو کے مشترکہ وارفیئر سینٹر میں خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمرل شپ پر ترقی پانا کسی بھی بحریہ کے افسر کے لیے اپنے کیریئر کی  اعلیٰ ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

انکا کہنا تھ کہ میں اس عہدے  پر پہنچنے میں بہت خوش ہوں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ کے قلیل مدتی غیر ملکی قرضوں کا حجم 200 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

Read Next

اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے پر فائرنگ ، فلسطینی نوجوان شہید

Leave a Reply