turky-urdu-logo

اسرائیلی حکام نے 184 ویں بار فلسطینی دیہات العراقیب کو مسمار کر دیا

اسرائیلی حکام نے بار پھر جنوبی نیجیو کے علاقے میں واقع فلسطینی دویون برادری پر مشتمل  دیہات  کو منہدم کردیا۔

العراقیب کے دفاع کے لئے قائم کردہ  کمیٹی کے ممبر عزیز التوری نے میڈیا  کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے 184 ویں بار العراقیب گاؤں کو مسمار کیا ہے۔ 

عالمی وبا کے بعد سے اب تک گاوں کو نوویں بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ آخری بار  علاقے کو 17 فروری کو مسمار کیا گیا تھا۔

العراقیب  میں پلاسٹک ، لکڑی اور لوہے سے بنے گھروں میں 22 فلسطینی خاندان آباد تھے۔  

عزیز التوری نے بتایا کہ گاوں والے اپنے تباہ شدہ گھروں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔  

گاؤں کو سب سے پہلے سن 2010 میں مسمار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے  دوبارہ تعمیر کرنے کے بعد اسے ایک بار پھر مسمار کر دیا جاتا ہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ علاقہ  سرکاری زمین کا حصہ ہے۔  

اسرائیلی زوکرت تنظیم کی  حالیہ رپورٹ کا یہ دعوی ہے کہ  العراقیب گاؤں پہلی بار عثمانی دور میں  تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی زمین یہاں کے رہائشیوں نے خریدی تھی۔

زوکرت کے مطابق اسرائیلی حکام نے ان علاقوں کو اپنے قبضے میں لینے اور اس کے باشندوں کو یہاں سے نکالنے  کی کوشش کی جس کا خطرہ مسلسل بدویون برادری اور علاقے  کے رہائشیوں پر منڈلا رہا ہے۔

 
 

Read Previous

چین میں وائرس پاسپورٹ جاری

Read Next

ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کی قطر کے وزیر خارجہ شیخ بن عبد الرحمان سے ملاقات

Leave a Reply