Turkiya-Logo-top

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی امن پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، مشترکہ دولت و ترقیاتی امور (FCDO) ہیمش فالکنر نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران برطانوی وزیر نے پاکستان کے تعمیری اور مثبت سفارتی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے میں ذمہ دارانہ اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتحال اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کو دہرایا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جائے گی۔


دونوں فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Read Previous

امریکہ۔ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف

Read Next

ترک انٹیلی جنس سربراہ کا امریکہ-ایران جنگ بندی کا خیرمقدم، مگر لبنان میں اسرائیلی کردار پر تشویش

Leave a Reply