Turkiya-Logo-top

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاک ایران تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے سرکاری دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں خطے میں امن، استحکام اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

ایرانی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں علاقائی صورتحال، امن اقدامات اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسلسل رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔

ایرانی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے خطے میں کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے ہمیشہ تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا بھی لگایا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور دیرپا تعلقات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی صدر کے پاکستان پہنچنے پر نور خان ایئربیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Read Previous

وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار اور چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان چین اسٹریٹجک تعلقات پر اہم پیش رفت

Leave a Reply