turky-urdu-logo

ایران میں ایٹمی سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کا سخت بدلہ لینے کے لئے عوامی احتجاج زور پکڑتا جا رہا ہے۔

تہران میں شدید سردی اور بارش کے باوجود ہزاروں لوگوں نے صدر کے دفتر، پارلیمنٹ ہاوٗس اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دوسری طرف حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ سیاسی رہنماوٗں اور فوجی حکام کی طرف سے بھی اس قتل پر سخت جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار کو ایرانی پارلیمنٹ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انٹلی جنس منسٹر نے قتل کے واقعے اور اس کے بعد پیش آنے والے حالات کا ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

پارلیمنٹ نے ابتدائی طور پر ایرانی حکومت کو کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی نیوکلیئر ایجنسی کے ساتھ تعاون کو ختم کیا جائے۔

ایرانی عوام کی طرف سے ایٹمی سائنسدان کے قتل کے بعد سخت بدلے کے ملسسل مطالبے نے صدر حسن روحانی پر شدید دباوٗ بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2010 سے اب تک ایران کے پانچ اہم ترین ایٹمی سائنسدان قتل ہو چکے ہیں۔ اس سال جنوری میں ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بغداد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

Read Previous

آذربائیجان سے شکست: آرمینیا کے صدر نے وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کر لیا

Read Next

فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی مظالم کے خاتمے کے لئے ترکی ہر فورم پر آواز اٹھائے گا، صدر ایردوان

Leave a Reply