turky-urdu-logo

رجب طیب ایردوان کی فتح، عالمی رہنماؤں کی مبارکبادیں

رجب طیب ایردوان کی تاریخی فتح پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتینو گوتریس نے رجب طیب ایردوان کو تیسری بار صدر بننے پر مبارک باد دی اور کہا  ایردوان کی جیت ترکیہ کی جیت ہے۔ ہم رجب طیب ایردوان کو  دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ہم  اقوام متحدہ اور ترکیہ کے تعلقات میں مزید  بہتری کے خواہاں ہیں۔

امریکی صدر جوبائنڈن نے بھی ایردوان کی جیت پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ امریکہ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ عالمی چیلنجوں پر نیٹو اتحادیوں کے طور پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

امریکی سیکرٹری انتونی بلکن نے بھی  ایردوان کی کامیاب فتح پرمبارک باد دی اور ترک ووٹرز کی نمایاں تعداد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ ایک قابل، قدر اتحادی اور شراکت دار ہے۔ ہم ترک عوام کے منتخب کردہ حکومت کے ساتھ کام کرنے اور تعلقات کو بہتر کرنے کے خواہش مند ہیں۔

 

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے بھی ایردوان کو تیسری بار صدر بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ میں رجب طیب ایردوان کو ایک مخلص دوست کی حیثیت سے جانتا ہوں اور میں اس بات کا گواہ ہوں کہ ایردوان اپنے ملک اور لوگوں کے ساتھ کس حد تک مخلص ہے۔ ایردوان اس جیت کے بعد اپنے ملک کومزید ترقی کی طرف گامزن کرے گا

چائنہ کی جانب سے بھی ترک الیکشن میں ایردوان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤننگ نے کہا کہ ہم ترکیہ کی اپنی قومی حقیقتوں کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی حمایت کرتے ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

یونانی نگران وزیر اعظم کی جانب سے بھی ایردوان کو دوبارہ صدر بننے پر مبارک باد دی گئی

روسی صدر نے بھی اپنے ترک ہم منصب کو  الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔ پیوتن نے کہا ہم دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایردوان کے تعاون کو سراہتے ہیں اور دو طرفہ علاقائی اور بین الاقومی تعلقات کو  مزید بہتر بنانے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

 

Read Previous

فتح صرف ترکیہ کی ہے،صدر ایردوان

Read Next

فتح استنبول کی 570 ویں سالگرہ

Leave a Reply