ترکی میں خطاطی کے عالمی مقابلے کے دوران محمد علیزاہد پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی خطاط بن گئے۔
خطاطی کا یہ مقابلہ البرکہ انٹرنیشنل ترک کے نام سے ترکی میں ہوا تھا۔
یہ مقابلہ ترکی میں ہر تین سال بعد منعقد ہوتا ہے ۔
اس مقابلے کے آغاز سے اسے صرف ترکی اور دیگر ممالک کے خطاط ہی جیتے چلے آرہے تھے ۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان سے کسی نے اس مقابلے کو جیتا ہے ۔
یہ پاکستان کیلئے فخر کا لمحہ ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے متعدد پاکستانی باصلاحیت نوجوان کھیلوں سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں میڈلز اور اعزازات جیت رہے ہیں۔
البرکہ ترک عالمی خطاطی مقابلہ ایک انتہائی معتبر ایونٹ مانا جاتا ہے ،جہاں دنیا کے بہترین خطاط کے کام کو سراہا جاتا ہے ۔
اس مقابلے کے منتظمین نے محمد علی زاہد کو پاک و ہند کا پہلا خطاط تسلیم کیا ہے ،جو خطاطی سے متعلق مفصل اور گہرا علم رکھتے ہیں۔
اس شاندار کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد علی زاہد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فن کے اظہار کیلئے اس قدر شاندار پلیٹ فارم مہیا کرنے پر البرکہ ترک عالمی خطاطی مقابلے کے شکر گزار ہیں ۔
