fbpx
ozIstanbul

انسٹاگرام نے نفرت انگیز پیغامات کو روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

انسٹا گرام نے ایک ایسا فیچر متعارف کروانےکا اعلان کیا ہے جو صارفین کے نفرت انگیز  پیغامات کو خود کار طریقے سے فلٹر کردے گا۔

مشہور اور عوامی شخصیات کی طرف سے سائبر سکیورٹی سے متعلق  ردعمل سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام نے یہ فیچر  متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسٹا گرام کا یہ نیا فیچر صارفین کو نفرت انگیز  پیغامات، جملوں اور ایموجیز کو فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کرئے گا۔

اس فیچر کو خاص طور پر عوامی شخصیات کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جنہیں بڑے پیمانے پر سو شل میڈیا پر نا پسندیدہ پیغامات وصول ہوتے ہیں۔

اس نئے فیچر کی مدد سے  انسٹاگرام انتظامیہ ان نفرت انگیز پیغامات پر نظر رکھ سکے گی۔

آئندہ ہفتوں میں کمپنی  متعدد ممالک میں  اس فیچر کو متعارف کروائے گی۔

انسٹاگرام کا مزید کہنا ہے کہ نفرت انگیز پیغامات بھیجنے والے اکاونٹ کو ختم کر دیا جائے گا۔

پچھلا پڑھیں

پاکستان اور ترک وزرائے خارجہ کی استنبول میں ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اگلا پڑھیں

ترک صدر ایردوان امریکی صدر جو بائیڈن سے جون میں ملاقات کریں گے

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے