fbpx
ozIstanbul

ترک صدر ایردوان امریکی صدر جو بائیڈن سے جون میں ملاقات کریں گے

وائٹ ہاوس کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب ایردوان جون میں  ریاست کے سربراہان کے طور پر پہلی ملاقات کریں گے۔

بیان کے مطابق جو بائیڈن اور ایردوان نے پہلی ٹیلی فونک ملاقات گزشتہ روز کی جس میں جون میں ہونے والی نیٹو کی سربراہی کانفرنس کے بعد  ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔

 گفتگو کے دوران   امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  امریکہ  دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے ،مختلف شعبوں میں  تعاون کے فروغ  اور اختلافات سے بہتر انداز میں نمٹنے کے خواہشمند ہیں۔   

بلجیم اور برسلز  میں ہونے والی  نیٹو کانفرنس کا مقصد خطے میں امن و امان کی صورتحال اور  ہاہمی تعاون کے حوالے تبادلہ خیال کر نا ہے۔

پچھلا پڑھیں

انسٹاگرام نے نفرت انگیز پیغامات کو روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

اگلا پڑھیں

ترکی کی پاکستان کے ہزاروں خاندانوں کی مدد

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے