انسٹا گرام نے ایک ایسا فیچر متعارف کروانےکا اعلان کیا ہے جو صارفین کے نفرت انگیز پیغامات کو خود کار طریقے سے فلٹر کردے گا۔
مشہور اور عوامی شخصیات کی طرف سے سائبر سکیورٹی سے متعلق ردعمل سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام نے یہ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسٹا گرام کا یہ نیا فیچر صارفین کو نفرت انگیز پیغامات، جملوں اور ایموجیز کو فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کرئے گا۔
اس فیچر کو خاص طور پر عوامی شخصیات کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جنہیں بڑے پیمانے پر سو شل میڈیا پر نا پسندیدہ پیغامات وصول ہوتے ہیں۔
اس نئے فیچر کی مدد سے انسٹاگرام انتظامیہ ان نفرت انگیز پیغامات پر نظر رکھ سکے گی۔
آئندہ ہفتوں میں کمپنی متعدد ممالک میں اس فیچر کو متعارف کروائے گی۔
انسٹاگرام کا مزید کہنا ہے کہ نفرت انگیز پیغامات بھیجنے والے اکاونٹ کو ختم کر دیا جائے گا۔
