پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی شعبے میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ فوجی مشقوں، پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور انڈونیشیا کے موجودہ فوجی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات، خصوصاً دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں، مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
انڈونیشیا کے بحری سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کی تعریف کی۔
