انڈونیشیا کے دالحکومت جکارتہ کی ایک مسجد کی تعمیرنوکے دوران آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بڑا گنبد گر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے اسلامک سینٹر کی جامع مسجد کی دوبارہ تزئین و آرائش کے دوران آگ لگ گئی جس سے مسجد کا بڑا گنبد گر گیا۔ آگ لگنے کا سبب تاحال معلوم نہ ہو سکا۔
تیز ہواوں کی وجہ سے آگ نہایت سُرعت سے پھیل گئی اور مسجد کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لینے والے شعلوں کی وجہ سے بڑا گنبد زمین بوس ہو گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بڑا گنبد گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ اسلامک سینٹر کے کمپلیکس میں مسجد کے ساتھ تعلیمی، کمرشل اور ریسرچ مراکز بھی واقع ہیں۔ مسجد کا بڑا مینار گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
