turky-urdu-logo

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی، پاکستان سراپا احتجاج

بھارت اس سال مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ٹورازم ورکنگ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جو 22 مئی سے 24 مئی تک سری نگر میں منعقد ہو گا ۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اس اجلاس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سراسر خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان ایسے اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کرتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات جموں و کشمیر کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہونے کی حقیقت کو دھندلا نہیں سکتے جو سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے یو این ایس سی کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
اس طرح کی سرگرمیاں مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں سمیت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بھارت کے وحشیانہ جبر سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹا نہیں سکتیں۔”

Read Previous

آرمینیا کی جانب سے آذربائیجانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ

Read Next

42ویں استنبول فلم فیسٹویل کا آغاز

Leave a Reply