42ویں استنبول فلم فیسٹویل کا آغاز

استنبول فاؤنڈیشن فار کلچر اینڈ آرٹس (İKSV) کے زیر اہتمام 42 ویں استنبول فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔

افتتاحی تقریب  کے موقع پر پہلا   سینما آنر ایوارڈاداکار  قائے حان یلدیز اولو کو پیش کیا گیا۔

فیسٹیول کا دوسرا "سینما آنر ایوارڈ فلموں اور ٹی وی سیریز میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور ڈبنگ آرٹسٹ اپنا  نام روشن کرنے والی نیورا  سیرزلی کو دیا گیا۔

42 ویں استنبول فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں، جس کی میزبانی علی احسان ورول نے کی، فیسٹیول کے سینما اعزازی ایوارڈز کے علاوہ، فیسٹیول کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے اداروں اور تنظیموں کو تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔

تقریب کے بعد سنڈینس فلم فیسٹیول میں ’ورلڈ سنیما‘ ڈرامہ کیٹیگری میں ’گرینڈ جیوری ایوارڈ‘ جیتنے والی شارلٹ ریگن کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دی کمبینٹ‘ کی نمائش کی گئی۔

42ویں استنبول فلم فیسٹیول کے دوران 12 ایام  میں 14  مختلف شعبنوں میں  84 ممالک کے 160 ڈائریکٹرز کی 134 فیچر فلمیں اور 29 مختصر فلمیں دکھائی جائیں گی۔

معیاری اور ایوارڈ یافتہ فلمیں، ترک اور عالمی سنیما کے اسٹار اداکار اور ڈائریکٹرز 18 اپریل تک فیسٹویل  میں  شرکت جاری رکھیں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی، پاکستان سراپا احتجاج

Read Next

‏ترک سفیر کی وزیر خارجہ پاکستان سے ملاقات

Leave a Reply