Turkiya-Logo-top

بھارت امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف کسانوں کا احتجاج، شمبھو بارڈر سیل

پنجاب پولیس نے کسانوں کے مجوزہ دہلی مارچ سے قبل شمبھو بارڈر کو سیل کر دیا ہے جہاں پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر بڑی تعداد میں کسان جمع ہوئے تھے کسان تنظیمیں بھارت-امریکہ مجوزہ تجارتی معاہدے کے خلاف "دیش بچاؤ مورچہ” کے تحت دہلی میں احتجاج اور مہاپنچایت میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔

شمبھو بارڈر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر رکاوٹیں بھی قائم کی گئی ہیں
کسانوں کا یہ مارچ بھارت-امریکہ مجوزہ تجارتی معاہدے کے خلاف نکالا جا رہا ہے کسان تنظیموں کا مؤقف ہے کہ یہ معاہدہ بھارت کے زرعی اور ڈیری شعبے کو متاثر کر سکتا ہے اور مقامی کسانوں، مویشی پالنے والوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اس سے قبل کسانوں نے امبالہ-پنجاب ہائی وے پر واقع شمبھو ٹول پلازہ پر بھارتیہ کسان یونین چارونی گروپ کے سربراہ گرنام سنگھ چارونی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا

کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کو روکنا ہے کسان رہنماؤں کے مطابق یہ معاہدہ صرف زراعت تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ڈیری، صنعت، ڈیجیٹل تجارت، ای کامرس، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بھارت کی زرعی اور ڈیری مارکیٹ تک زیادہ رسائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے جس میں سویابین، مکئی، کپاس، ایتھنول، دودھ، پولٹری، بادام اور دیگر مصنوعات شامل ہیں

دوسری جانب بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی آزاد تجارتی معاہدے میں کسانوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح رہے گی

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

کسان تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے سے متعلق تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں اور کسی بھی فیصلے سے قبل کسانوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی جائے

Read Previous

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے سینکڑوں افراد کا احتجاج

Read Next

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی فیلڈ مارشل پاکستان جنرل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر اہم گفتگو

Leave a Reply