وزارت صحت کے مطابق بھارت نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 465 اموات اور 15،968 نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ کیے جو ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ ہیں۔ جبکہ کوویڈ 19 کیسز کی کل تعداد 456،183 ہوگئی ہےاور ہلاکتوں کی تعداد 14،476 ہوگئی۔ مغربی ریاست مہاراشٹر ابھی بھی 139،010 کیسز اور 6،531 اموات کے ساتھ بدترین متاثرہ ریاست ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3،947 نئے انفیکشن کیسز ریکارڈ کیے گئے جن کے بعد کل تعداد 66،602 ہوگئی۔ جبکہ اب تک 2،301 کوویڈ 19 سے ہلاکتیں ہوئیں اور 39،313 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق ، کوویڈ 19 کے مزید 215،195 ٹیسٹ کیے گئے ، جو 24 گھنٹوں کے عرصے میں سب سے زیادہ ہیں۔ منگل تک ملک میں 7.35 ملین سے زیادہ ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں۔
دریں اثنا ، کونسل نے علامتی افراد کو شامل کرنے کے لئے اپنی کورونا وائرس کی جانچ کی حکمت عملی میں دوبارہ ترمیم کی ہے۔ اس سے قبل ، انہوں نے صرف اسپتالوں ، کنٹینمنٹ زونز ہاٹ سپاٹ، تشحیص شدہ افراد کے رابطوں ، صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن ورکرز اور بین الاقوامی سفر کر کے لوٹنے والے افراد کے لئے جانچ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ، حکومت نے بدھ سے مدورائی شہر کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ مقامی حکام شہر کے ہر گھر میں جاکر سروے کریں گے تاکہ کوویڈ 19 علامات کے شکار رہائشیوں کی شناخت کی جاسکے۔