turky-urdu-logo

امریکہ نے ایئر انڈیا پر بھارتیوں کو واپس لے جانے پر پابندی لگا دی

امریکہ نے بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا پر امتیازی سلوک برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے امریکہ سے بھارتیوں کو واپس لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکی ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے مطابق ایئر انڈیا ٹکٹس فروخت کرنے کے معاملے میں ملوث پائی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہےکہ جن مسافروں کو ایئر لائن امریکہ سے بھارت لے گئی ہے وہ حقیقی طور پر وہ مسافر نہیں تھے جن کیلئے یہ سہولت شروع کی گئی ہے۔

امریکہ نے امریکی فضائی کمپنیوں کو بھی بھارت سے مسافروں کو لانے اور یہاں سے مسافر واپس لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ کئی امریکی فضائی کمپنیوں نے حکومت سے بھارت کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ جب تک ایئر انڈیا اپنے اوپر عائد الزامات کا تسلی بخش جواب نہیں دیتی اس وقت تک اسے امریکہ کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکہ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ امریکی فضائی کمپنیوں کو چارٹرڈ فلائٹس کی اجازت دے تاکہ وہ بھارت اور دیگر ممالک کیلئے اپنی خدمات پیش کر سکیں۔

Read Previous

قلبی امراض: ترکی میں اہم قاتل

Read Next

کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ کبھی ختم ہو گی؟

Leave a Reply