صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے سے انسانیت کو شدید دھچکا لگا ہے۔
استنبول میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپئن سمجھنے والے آج دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ صدر ایردوان نے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور امید کی کہ امریکہ میں اختیارات کی منتقلی پُرامن ماحول میں ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ کل رات امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے میں اب تک پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 20 جنوری کو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان