
سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین احمد ینر نے پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کی آق پارٹی 268 نشتوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔ اس کے علاوہ پیپلز الائنس پارٹنرز نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (YRP) نے600 نشتوں سے کل 50 نشستیں حاصل کی۔ جبکہ نیو ویلفیئر پارٹی (MHP) نے 323 نشستوں کی مشترکہ اکثریت حاصل کرتے ہوئے پانچ نشستیں حاصل کیں۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی نے اپنے اتحادی پارٹی (IYI) کے ہمراہ 169 نائیبین سمیت 212 نشستیں حاصل کی۔ جو اپوزیشن کے مرکزی اتحاد نیشنز الائنس کی نمائندگی کرتی ہے
پارلیمنٹ کی بقیہ 65 نشستیں لیبر اینڈ فریڈم الائنس نے حاصل کیں، جس میں 61 نشستوں کے ساتھ گرین لیفٹ پارٹی اور 4 نشستوں کے ساتھ ترکیہ لیبر پارٹی شامل ہے۔
سپریم الیکشن کونسل کے چئیرمین نے اپنے بیان میں مزید کہ ملک میں ووٹر ٹرن آؤٹ 88.92فیصد تھا، جب کہ بیرون ملک یہ 53.80فیصد رہا، جس کی مجموعی شرکت کی شرح 87.05فیصد ہے۔
14 مئی کو ہونے والے انتخابات پارلیمان کے لیے حتمی تھے لیکن صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہوئے جس میں رجب طیب ایردوان نے 52.14 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن رہنما کمال کلچدار اولو نے 47.86 فیصد ووٹ حاصل کیے