صدر ایردوان سے ملاقاتوں اور ٹیلی فون پر عالمی سربراہان کا ترکیہ سے تعاون اور ترک عوام سے یکجہتی کا اظہار

صدر رجب طیب ایردوان سے  ٹیلی فونک رابطہ کرنے والے  بعض ممالک کے سربراہان نے قہرمان ماراش  زلزلوں میں قیمتی جانوں کے نقصان  پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات   کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے بوسنیا ۔ ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے کروشین رکن زیلکو کومیسچ  کو قصر ِ وحدالدین میں شرف ملاقات بخشا۔

اس دوران کومسیچ نے  صدر ایردوان  کو زلزلے کی تباہ کاریوں کے برخلاف  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثناء جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس ، جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی نے بھی صدر ایردوان کو فون کر کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔

ملاقاتوں اور ٹیلی فون پر عالمی سربراہان نے  ترکیہ سے تعاون اور ترک عوام سے یکجہتی  کا اظہار کیا۔

Read Previous

پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم پاکستان

Read Next

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،11 روز بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

Leave a Reply