turky-urdu-logo

استنبول میں پاکسترک کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار افطار کا اہتمام

ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکسترک (پاکستان سٹوڈنٹس ترکیہ)  کے جنرل صدر، عبداللہ زبیر اور بمبئی مصالحے کے اشتراک سے پاکستانی طلبہ کے لیے ایک پرتکلف افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس روح پرور تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے ترکیہ میں مقیم پاکستانی طلبہ کے ساتھ روزہ افطار کیا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور تعلیمی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

افطار میں ڈاکٹر ندیم کاودری، ڈاکٹر میاں وقار بادشاہ،  ایجوکیشنل قونصل کے شاہد یونس، ، سابق وزیراعظم نجم الدین اربکان کے چیف ایڈوائزر عمر فاروق کورکماز ، کمیونٹی قونصل کے عزیر گھمن ،  انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل اسلان بالجی ،  ترکیہ یوتھ فاؤنڈیشن کے نائب صدر عثمان کامل باشورین ،  صدر ASKON یوتھ فاتح دیمیرجی ، اے کے پارٹی یوتھ فارن افیئرز کے  امیر کایا ، بیوک برلیک پارٹی فاتح کے ایوب بطل ،  معارف وقف کے فاتح پہلوان ،  ینیدن رفاہ پارٹی کے برات یلدز ، سعادت پارٹی یوتھ کے  امرے بیطیش اور YTB کے ینیل یاووز شریک ہوئے۔

اس موقع پر  استنبول کے صدر سارم علی بھی موجود تھے۔

صدر عبداللہ زبیر نے بمبئی مصالحے کے تعاون اور پاکستانی طلبہ کی شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، اس طرح کی تقریبات نہ صرف پاکستانی طلبہ کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں،  بلکہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، یہ خصوصی افطار پاکستانی طلبہ کے لیے ایک یادگار تقریب ثابت ہوئی، جہاں نہ صرف بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملا ، بلکہ ترک اور پاکستانی کمیونٹی کے مابین گہرے تعلقات کا اظہار بھی ہوا۔

Read Previous

عاکف سے اقبال تک

Read Next

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری 300 سے زائد فلسطینی شہید

Leave a Reply