
ترک فلاحی ادارہ ٹکا نے پاکستان میں موجود فلسطینی طلباء کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس کا مقصد فلسطینی طلباء اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ افطار ڈنر میں 250 فلسطینی طلباء شریک ہوئے۔

اس موقع پر ترکیہ اور جنوبی سائپرس کے سفراء، پاکستانی جامعات کے طلباء و طالبات اور وائس چانسلرز بھی شریک ہوئے
ترک سفیر عرفان نزیر اوغلو نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم شہداء اور ان کے اہل خانہ کیلئے دعا گو ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

پاکستان میں ٹکا کی سربراہ، صالحہ طونا کا کہنا تھا کہ، 200 سے زائد فلسطینی طلباء اس وقت حکومت پاکستان کی سرپرستی میں زیر تعلیم ہیں۔ حکومت پاکستان کی اس کاوش سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا۔

تقریب میں موجود شرکاء نے بین الاقوامی طاقتوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیں۔

افطار ڈنر میں موجود فلسطینیوں طلباء نے تعلیم جاری رکھنے کا موقع فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ایک فلسطینی طالبہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ افطار بہت خاص تھی اور کھانے بھی مزے کے تھے۔