turky-urdu-logo

ہنگری دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ترکیہ کے ساتھ ہے،وزیر خارجہ ہنگری

ہنگری کا کہنا تھا  کہ اس نے ترکیہ کے ساتھ اپنے پہلے سے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کی سطح کو سٹریٹجک پارٹنرشپ سے ترجیحی سٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پیٹر نے کہا ہے کہ صدر ایردوان 18 دسمبر کو دوبارہ بوڈاپیسٹ کا دورہ کریں گے، جب اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا، جس کے دوران ترجیحی اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام اور ہنگامی حالات میں باہمی مدد کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہیہ واضح طور پر دو طرفہ تعاون کو بہتر بنانے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جس سے انہیں مستقبل قریب میں بہت فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہنگری ترکیہ کے راستے ترک اسٹریم گیس پائپ لائن سے قدرتی گیس خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہنگری اور آذربائیجان کے درمیان قدرتی گیس کے معاہدے میں داخل ہونے اور گیس فراہم کنندہ کے طور پر یورپی منڈی میں ترکمانستان کے داخلے سے توانائی کی نقل و حمل میں ترکیہ کے ٹرانزٹ کردار کو مزید تقویت ملے گی۔

Read Previous

آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف کی نسٹ، اسلام آباد، پاکستان کے ریکٹر سے ملاقات

Read Next

استنبول: سام سنگ باسفورس کراس کانٹینینٹل سوئمنگ ریس کا انعقاد

Leave a Reply