ترکیہ میں انتخابات کیسے کروائے جاتے ہیں

تحریر: محمد انّس

ترکیہ میں موجودہ انتخابات میں بطور “مشاہد “حاجی سبانجی اسکول اسکدار میں حصہ لیا ،اور انتخابات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور اسی ضمن میں اپنے تاثرات پیش خدمت ہیں ۔
اچھا بلدیاتی نظام ہونے کے سبب پولنگ اسٹیشن پہ پہلے سے ہی محلے کی بنیاد پہ آبادی کی تقسیم پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ تک کی کر دی جاتی ہے تاکہ الیکشن کے دن افراتفری نہ ہو ۔ اور یہ تفصیلات شہریوں کو بھیج دی جاتی ہیں ۔
بالفرض محلوں کی ترتیب کے حساب سے ایک ہی سکول میں 6 یا 7 پولنگ بوتھ بنا دیے جاتے ہیں ۔
پولیس پولنگ بوتھ کی جانب صرف اس صورت میں آتی ہے جب تک انکو اندر بلایا نہ جائے ۔فوج اور پیرا ملٹی فورس دخل اندازی نہیں کر سکتی لیکن ایسے علاقے جہاں مسائل ہونا وہاں حکومت انکو طلب کر سکتی ہے ۔
پریزائیڈنگ آفیسر اور اسکے معاون سرکاری ملازم ہوتے ہیں ، انکا تعلق کسی بھی محکمے سے مثلا ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے بھی ہو سکتا ہے ۔
شہری فہرست کے حساب سے اپنے نمبر شمار کو دیکھتے ہوئے اپنے مقررہ کمرے میں پہنچتے ہیں ۔ آفیسر کو اپنا شناختی کارڈ دیتے ہیں وہ انٹری کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ صدارتی انتخابات اور قومی اسمبلی کے انتخابات کا پرچہ حاصل کرتا ہے اور لفافہ لے کر مہر حاصل کرتا ہے اور بوتھ میں جا کر اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیتا ہے ۔
دونوں پرچوں کو لفافے میں ڈالتا ہے اور لفافے کو سب کے سامنے بیلٹ بکس میں ڈال کر آفیسر سے اپنا کارڈ وصول کر کے گھر کو روانہ ہو جاتا ہے ۔
وقت ختم ہونے کے بعد مشاہدین کی موجودگی میں ایک ایک لفافے کو کھولا جاتا ہے ، صدارتی اور قومی اسمبلی کے ووٹ علیحدہ علیحدہ کیے جاتے ہیں ۔
اس کے بعد ایک ایک ووٹ کو ہوا میں بلند کر کے سب مشاہدین کو دکھایا جاتا ہے اور ایک مشترکہ کاؤنٹنگ کی جاتی ہے جس میں مشاہدین سمیت تین یا چار عملے کے ارکان بھی شامل ہوتے ہیں ۔
ہر سیاسی جماعت کی جانب سے نمائندے اور مشاہد موجود ہوتے ہیں ۔ نظام اس قدر شفاف کہ مشاہد غیر ملکی بھی ہو سکتا ہے ۔
مشاہد اعتراض کر سکتا ہے اور اگر مسئلہ حل نہ ہو تو ایک تحریری شکل میں شکایت درج کروا سکتا ہے ۔
دو ووٹوں پہ ہم نے بھی اعتراض کیا اور اس کو غور کرنے کے بعد تسلیم کر لیا گیا ۔
رزلٹ مرتب کیا جاتا ہے تمام مشاہدین اور نمائندے اس کی گنتی کا آپس میں موازنہ کرتے ہیں ۔ دستخط کرتے ہیں اور پولنگ اسٹیشن کو خالی کر دیتے ہیں ۔
اس طرح ایسی جماعتیں حتمی سرکاری اعداد و شمار آنے سے پہلے ہی اپنا رزلٹ مرتب کر لیتی ہیں ۔
سیاسی جماعتیں اس ضمن میں موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال کرتی ہیں ۔ اور ایک ہی جگہ ہر پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ آتا ہے اور مرتب ہو کر ایک بڑی تصویر کی شکل میں پیش کر دیا جاتا ہے ۔

Alkhidmat

Read Previous

پرانی جین اور گٹار

Read Next

ترکیہ صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل، دوبارہ مقابلہ 28 مئی کو ہوگا

Leave a Reply