جمعرات کو استنبول میں شدید طوفان نے روز مرہ زندگی کو متاثر کیا ، متعدد اضلاع میں شدیس بارش کے باعث، مکانات اور دکانیں سیلاب کی زد میں آ گئِیں اور ٹریفک کا نظام بھی درم بھرم ہو گیا۔
دکانوں اور گراؤنڈ فلور رہائش گاہوں سے سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے مقامی لوگ باہر نکل آئے ، جبکہ کاکیسمیس ڈسٹرکٹ میں موٹرسائیکل سوار مین سڑک پر نکلنے کے لیے گھٹنوں تک کھڑے پانی میں سے گزرنے پر مجبور ہو گئے۔
شہر اور ٹی ای ایم شاہراہ کو ملانے والی سڑک بھی سیلاب میں ڈوب گئی ، تو راہگیر پھنسے ہوئے ڈرائیوروں کی مدد کے لئے پہنچ گئے اور گاڑیوں کو خشکی کی طرف دھکیل دیا۔ کچھ مقامی لوگوں نے سیلاب کے پانی کو کم کرنے میں مدد کے لئے فائر فائٹرز کے پہنچنے سے پہلے ہی بھری ہوئی نالیوں کو صاف کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
بارش نے خاص طور پر شہر کے یورپی حصے کے ضلع باکلر میں زبردست طوفان برپا کیا ، جہاں سیلاب کے باعث ٹریفک کو روکنا پڑا۔ ماہرین موسمیات نے متنبہ کیا کہ دن کے پچھلے حصے اور جمعہ کو بھی بارش جاری رہے گی۔
شہر کے ایشیائی طرف محکمہ موسمیات کے مقامی محکمہ کے مہمان خانہ کو بھی آسمانی بجلی نے متاثر کیا۔ واقعے میں کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔