متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔
دبئی اور ابوظہبی میں طوفانی بارشیں پیر کی رات سے جاری ہیں جب کہ مزید بارش، آسمانی بجلی اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دبئی اور ابوظہبی کی متعدد شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے ، متعدد سڑکوں اور علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جس سے دبئی میٹرو کے متعدد اسٹیشن بھی زیر آب آگئے ہیں۔
شدید بارش کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہے اور دبئی میں متعدد اہم شاہراہیں طوفانی بارش کے باعث زیر آب آگئی ہیں ـ
