ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی شوریٰ کے سربراہ اسماعیل درویش اور حماس کے سیاسی بیورو کے ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ خارجہ نے خطے، خصوصاً شمالی غزہ میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی جانب سے اِس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ ترکیہ بین الاقوامی سطح پر تمام سفارتی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری کو متحرک کرے گا۔
ملاقات میں حاقان فیدان نے گزشتہ دِنوں مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے ” فلسطینیوں کے مابین مفاہمتی عمل” کے اجلاس پر بھی اسماعیل درویش کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا، اور فلسطینی بھائیوں کی ہر سطح پر مدد کی یقین دہانی کروائی۔