باکو: عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 29 کی تیاریوں کے حوالے سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف باکو اولمپک اسٹیڈیم گئے اور تیاریوں کا گہرا جائزہ لیا،کوپ 29 کی ٹیم نے صدر کو تیاریوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔صدر الہام علیوف نے طیاروں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ، ٹیم کو کوپ 29 کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ واضح رہے کہ کوپ 29 نومبر میں آذربائیجان میں منعقد ہونے جا رہا ہے ، جِس میں دُنیا بھر کے رہنما، اور عالمی تنظیمیں شرکت کریں گی،اور زمین میں تیزی سے رونما ہونے والی ماحیولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے،اقدامات کیے جائیں گے۔