turky-urdu-logo

ہاکان فدان کا اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،متعدد امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ ہاکان فدان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ہنگامی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزارت کے مطابق، فدان نے اپنے سعودی ہم منصب بن فرحان سے فون پر بات کی۔

ٹیلی فون پراسلامی تعاون تنظیم کی ہنگامی ایگزیکٹو کمیٹی کے سویڈن میں عیدالاضحی کے پہلے روز قرآن کو نذر آتش کرنے کے حوالے سے اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور علاقائی مسائل میں تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Read Previous

دنیا کا تیسرا بڑا اور سب سے بڑا یورپی اسٹودیو استنبول بوزداغ اسٹودیو،سیاحوں کی توجہ کا مرکز

Read Next

ترک سفیر کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

Leave a Reply