turky-urdu-logo

آیا صوفیا کی رہائشی بلی "گلی” کی طبیعت نا ساز

سولہ سال انسانوں کے لیے تو زیادہ لمبی عمر نہیں لیکن بلیوں میں اتنی عمر ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔

گزشتہ 16 سال سے آیا صوفیہ میں قیام پذیر گلی کی طبیعت بگڑنے لگی اور لوگوں سے دعا کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

ستمبر میں گلی کی طبیعت بگڑنے پر اسے کلینک منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا علاج اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ گلی کی صحت کی صورتحال کے متعلق اپ ڈیٹس گلی کے انسٹاگرام اکاونٹ پر دی جا رہی ہیں۔ اپنی خوبصورت آنکھوں اور شرارتوں سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی اس رہائشی کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ ساتھ ہزار فالوز ہیں۔

گلی کے ہزاروں مداحوں میں سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی شامل ہیں۔ آیا صوفیہ کے میوزیم سے مسجد میں تبدیلی کے بعد ترک حکام نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آیا صوفیہ گلی کا گھر برقرار رہے گا۔

Read Previous

نجی تھیٹر کمپنیوں کو ریاستی تھیٹروں کے مراحل پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دے دی گئی

Read Next

پاکستانی اداکار کا ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply