turky-urdu-logo

خلیج تعاون کونسل،ترکیہ نے مشترکہ ایکشن پلان کو 2029 تک بڑھا دیا

گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کا کہنا ہے کہ ترکیہ  کے ساتھ تعاون کے لیے انکے مشترکہ ایکشن پلان کو 2029 تک بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان تنظیم کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کی شرکت کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جی سی سی ممالک اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے چھٹے وزارتی اجلاس کے دوران کیا۔

البداوی نے کہا کہ یہ ملاقات دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر مشاورت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

مشترکہ ایکشن پلان کو پہلی بار 2010 میں دونوں فریقین کے درمیان تیسری وزارتی میٹنگ کے دوران منظور کیا گیا تھا، جس میں 2011 اور 2012 کا احاطہ کیا گیا تھا، اور اس کے بعد سے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اس پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے 2008 کی مفاہمت کی یادداشت کی تعریف کی جس نے "تاریخی تعلقات اور مشترکہ ثقافتی ورثے اور دونوں طرف کے دانشمند رہنماؤں کی خواہش اور پختہ یقین کے جواب میں” کی بنیاد پر اسٹریٹجک ڈائیلاگ قائم کیا۔

البداوی نے کہا کہ یہ ملاقات علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی اور سلامتی کی پیش رفت کے درمیان ہوئی، جس میں تیزی سے واقعات خطے کو متاثر کر رہے ہیں، خاص طور پر غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیاں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے باوجود اسرائیل نے 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کے حملے کے بعد سے غزہ پر اپنا وحشیانہ حملہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مقامی صحت کے حکام کے مطابق، غزہ میں اب تک 37,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اور تقریباً 84,500 دیگر زخمی ہیں۔

اسرائیل کی جنگ کے آٹھ ماہ بعد، غزہ کا وسیع علاقہ خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہے۔

اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام ہے،۔

Alkhidmat

Read Previous

انقرہ میں ترک اور پاکستانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

Read Next

صدر ایردوان کا 18 سال بعد ترکیہ کی حزب مخالف "جمہوری خلق پارٹی” (CHP) کے دفتر انقرہ کا دورہ

Leave a Reply