Turkiya-Logo-top

پاکستان میں گوگل کا دفتر کھل گیا، طلبہ کے لیے جیمینائی کی مفت رسائی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا ہے گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی تک مفت رسائی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گوگل کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ، مصنوعی ذہانت اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور نئے سفر کا آغاز ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گوگل کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور حکومت ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں پاکستان کی نوجوان آبادی اور اسے جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے امکانات بھی زیرِ بحث آئے۔

گوگل کے نائب صدر نے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

گوگل حکام کے مطابق پاکستان کی نوجوان آبادی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل مارکیٹ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔

گوگل کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستانی طلبہ کو ایک سال کے لیے گوگل جیمینائی کی مفت سروس فراہم کی جائے گی۔

گوگل جیمینائی مصنوعی ذہانت پر مبنی سروس ہے، جسے طلبہ تحقیق، معلومات حاصل کرنے، تحریر، تعلیمی منصوبوں اور دیگر مطالعاتی سرگرمیوں میں استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

یہ سہولت پاکستانی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی سے واقف ہونے اور اپنی ڈیجیٹل صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع فراہم کرسکتی ہے۔

گوگل کی پاکستان میں موجودگی سے ڈیجیٹل معیشت، ٹیکنالوجی کے شعبے، نوجوانوں کی تربیت اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ تک رسائی کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل حکام کی ملاقات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی کمپنیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔

Read Previous

ماں نے بازو پر کی بورڈ کا ٹیٹو بنوا لیا، تاکہ آٹزم کا شکار بیٹا ہمیشہ بات کر سکے

Leave a Reply