
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ اتوار کو انقرہ میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کواٹرز پر حملے میں ملوث افراد شام سے آئے تھے۔
حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں دہشتگرد تنظیم(پی کے کے) اور (وائے پی جے)کے تمام بنیادی ڈھانچے اور زیر استعمال سہولیات کے ساتھ ساتھ پاور پوائنٹس بھی ہمارے جائز اہداف بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملے پر ہماری مسلح افواج کا ردعمل بہت سخت اور درست ہو گا۔ اسی تناظر میں ترکیہ کی وزارت داخلہ نے حملے کے دوسرے مجرم کردستان ورکرز پارٹی کے رکن اوزکان شاہین کی شناخت کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اس کے آخری عناصر کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔
ترک وزیر خارجہ نے نام لیے بغیر تیسرے گروپ کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ اس دہشت گرد تنظیموں (پی کے کے) اور ( وائے پی جے ) سے دور رہیں۔