
ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں متاثرین کی مدد کو آئے غیر ملکی ریسکیو اہلکار اپنا کام مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے ملک واپس روانہ ہو رہے ہیں ۔
24 افراد پر مشتمل کرغزستان سے آئی ریسکیو ٹیم بھی متاثرین کی مدد کے بعد استنبول ائیرپورٹ سے اپنے ملک روانہ ہو گئی۔
ترک وزیر خارجہ نے کرغزستان کی ٹیم کو تحسینی اسناد پیش کیں۔
ریکسیو ٹیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس سے قبل کبھی اتنی بڑی آفت نہیں دیکھی ہے۔ ہمیں بہت افسوس ہے۔ ہم ایک ہی قوم ہیں، ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ہمارا خون، وطن اور مذہب ایک ہے۔ ہمیں بہت افسوس ہے کہ ہمارے ترک بھائیوں کو ان حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس طرح وینزویلا کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو بھی استنبول ایئرپورٹ سے ان کے ملک روانہ کر دیا گیا۔الوداعی تقریب میں وینزویلا کی ٹیم کو تعریفی اسناد پیش کی گئی۔
بوسنیا سے آئی ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم بھی گزشتہ روز اپنے ملک روانہ ہو گئی ۔ ٹیم کے اہلخانہ نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کی نیشنل اینڈ یونیورسٹی لائبریری کے سامنے ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔
ماؤنٹین ریسکیو سروس کے 69 ارکان نے تین کتوں کے ساتھ اور فیڈرل سول پروٹیکشن ایجنسی کے 51 ارکان نے چار کتوں کے ساتھ ملبے تلے دبے لوگوں کی جان بچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ اور ترک متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کوششیں کیں۔
ٹیم کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ میں ہونے والے ہولناک واقعے نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور سب جانتے ہیں کہ یہ ایک مشکل کام تھا۔ ہم نے وہاں ایسے ہولناک واقعات دیکھے ہیں جو ہم کبھی بھول نہیں پائیں گے۔
بھارت سے آئی ریسکیو ٹیمیں بھی اپنے ملک روانہ ہو گئی ۔ بھارتی حکومت نے 99 افراد پر مشتمل ٹیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا