
ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے فون پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان لڑائی کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حاقان فیدان اور شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔
حماس نے آپریشن الاقصیٰ فلڈ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی حملہ مسجد اقصیٰ پر حملے اور آبادکاروں کے تشدد میں اضافے کے جواب میں کیا گیا ہے۔