fbpx
ozIstanbul

جاپان میں پہلی بار 100 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 86,510 ہو گئی

جاپان میں پہلی بار 100 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 86,510 ہو گئی۔

ضعیف العمر افراد میں 88.4 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔

100 سال سے زائد عمر کے مردوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جو گذشتہ 51 برسوں سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اس سال 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں 6,060 افراد کا اضافہ ہوا۔

جاپان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ضعیف العمر افراد کی آبادی سب سے زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ حکومت کی طرف سے ان کی فلاح و بہبود کے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ ہے۔

جاپان ہر سال 20 ستمبر کو بزرگوں کا دن مناتا ہے۔ اس دن عام تعطیل ہوتی ہے اور لوگ اپنے بزرگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

جاپان نے 100 سال سے زائد عمر کے افراد کا سروے 1961 میں شروع کیا تھا اس وقت ان کی تعداد محض 153 تھی جو آج 86 ہزار 561 تک پہنچ چکی ہے۔

جاپان کے صوبے شیمانے میں 100 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبہ کوچی دوسرے اور کاغوشیما تیسرے نمبر پر ہے۔

پچھلا پڑھیں

جنیوا کانفرنس: افغانستان کیلیے 1ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کا عزم

اگلا پڑھیں

قطری وزیر خارجہ نے طالبان کی حکومت ماننے سے انکار کر دیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے