turky-urdu-logo

خاتون اول امینہ ایردوان کی قطر کی شیخہ موزہ بنت ناصر سے ملاقات، زیرو ویسٹ منصوبے پر بادلہ خیال

خاتون اول امینہ ایردوان نے قطر کی شیخہ موزہ بنت ناصر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں نے زیرو ویسٹ پروجیکٹ کے عالمی فروغ کے لیے خیر سگالی کے اعلان پر دستخط کیے۔

اس منصوبے کو 2022 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور امینہ ایردوان نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔

نیویارک میں اپنی ملاقات کے دوران، امینہ ایردوان اور قطری امیر تمیم بن حمد الثانی کی والدہ شیخہ موزا نے اقوام متحدہ میں اپنی مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکس پر ملاقات کے بارے میں ترک خاتون اول نے شیخہ موزا سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور عالمی اقدام کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Read Previous

جنوبی ایشیا میں علاقائی امن ، استحکام اور خوشحالی کے لیے کشمیر میں منصفانہ اور دیرپا امن کا قیام ضروری ہے،صدر ایردوان

Read Next

اسلام آباد: شعبہ اردو سے وابستہ ترک طلباء کے وفد کی ترک سفیر سے ملاقات

Leave a Reply