turky-urdu-logo

پاک فوج میں پہلی بار خاتون لیفٹیننٹ جنرل تعینات۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنس کے ایک بیان کے مطابق  پاک فوج نے نگار جوہر کو عہدے پر ترقی دینے کے بعد  پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل تعینات کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلا سرجن جنرل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔  نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخوا میں ضلع صوابی کے پنج پیر علاقہ سے ہے۔

2017 میں ، وہ میجر جنرل کے عہدے تک پہنچنے والی تیسری خاتون تھیں۔

لیفٹیننٹ جنرل جوہر کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے اور وہ پاک فوج کے سابق افسر میجر (ر) محمد عامر کی بھانجی ہیں جنہوں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) میں خدمات انجام دیں۔  

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے والد کرنل قادر نے بھی آئی ایس آئی میں خدمات انجام دیں۔ وہ اور ان کی اہلیہ تقریبا 30 تیس سال قبل ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

پاک فوج متعدد جرنیلوں کا تعلق صوابی سے ہے لیکن اس عہدے تک پہنچنے والی خاتون بھی تعلق بھی اسی ضلع سے ہے یہ پہلی بار ہوا ہے۔

نہ صرف پاکستان بلکہ برادر ملک ترکی میں بھی خواتین فوج کے اعلی عہدوں پر تعینات اپنے فرائض باخوبی انجام دے رہی ہیں اور دیتی آئی ہیں جن میں مصطفی کمال اتاترک کی لے پالک بیٹی صبیحہ گوکین بھی شامل ہیں جو دنیا کی پہلی خاتون جنگی پائلٹ ہونے کے  ساتھ ترکی کی پہلی خاتون ہوا باز بھی تھیں۔

Read Previous

چینی ایپس پر پابندی نے ہندوستانی صارفین کو حیرت میں ڈال دیا

Read Next

ترکی: کوڈنگ مہم نے 100،000 ترک بچوں تک رسائی حاصل کرلی

Leave a Reply