turky-urdu-logo

چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ انقرہ پہنچ گئی

چین سے کورونا وائرس کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی۔ 30 لاکھ افراد کے لئے ابتدائی طور پر ویکسین خریدی گئی ہے۔ ترکش ایئر لائنز کے بوئنگ 777 کے ذریعے ویکسین چین کے دارالحکومت بیجنگ سے انقرہ پہنچی۔

ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ 14 روز کے ٹیسٹ کے بعد ویکسین لگانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ جیسے ہی ویکسین کے ٹرائلز مکمل ہوتے ہیں سب سے پہلے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی جس کے بعد ضعیف العمر افراد کی باری آئے گی۔

ترک حکومت نے کورونا وائرس کی پانچ کروڑ ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک وزیر صحت کے مطابق جرمن کی بائیون ٹیک اور امریکی کمپنی پی فائزر کی مشترکہ طور پر تیار کی ہوئی ویکسین کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جنوری اور فروری میں مزید 3 کروڑ ویکسین ترکی پہنچ جائیں گی جس کے بعد عوام کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ترکی میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 388 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کیسز 20 لاکھ سے بڑھ چکے ہیں۔

Read Previous

ترکی: مزید 15 ہزار 8 سو 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں اضافہ

Leave a Reply