
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت کو ایک بار پھر معطل کر دیا ۔
فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈ ریشن (پی ایف ایف) کے معاملات میں بیرونی مداخلت کے باعث پاکستان کی رکنیت کو معطل کیا۔
فیفا کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نارملائیزیشن کمیٹی کو اختیارت واپس کرنے تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو اس سے قبل رکنیت ختم کرنے کی وارننگ بھی دی تھی۔