راولپنڈی: روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان روس دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور بہتر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط کو فروغ دیا جائے گا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بالخصوص سیکیورٹی کے شعبے میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے عملی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
ملاقات میں ہونے والی گفتگو پاکستان اور روس کے درمیان سیکیورٹی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر مرکوز رہی۔
