Turkiya-Logo-top

فیلڈ مارشل پاکستان سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جاری سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایئرپورٹ پر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ سطحی وفد کے دیگر ارکان بھی ایران پہنچے ہیں حکام کے مطابق یہ دورہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جاری سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت مختلف فریقین کے درمیان رابطے کا اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ اس دورے کے دوران اہم ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور جاری مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ ان کے مطابق مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا، جس میں اہم پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف بھی اپنے اہم علاقائی دورے کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال گورنر جدہ اور اعلیٰ سعودی حکام نے کیا

Read Previous

پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ بجلی بحران یا انتظامی ناکامی؟

Leave a Reply