پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے استنبول میں اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، سعودی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور سعودی وزیر دفاع کے انٹیلی جنس امور کے مشیر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے موجود قریبی دفاعی روابط کے تناظر میں اہم قرار دی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون طویل عرصے سے جاری ہے اور حالیہ عرصے میں اعلیٰ سطحی رابطوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
استنبول میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
